کولکاتہ،23؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 121ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیتاجی کے یوم پیدائش کوقومی تعطیل قرار دیا جائے۔اس سے قبل ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر مشورہ دیا تھا کہ سوامی ویکانند اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پرقومی تعطیل کا اعلان کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کوخط لکھاہے کہ12جنوری کوسوامی ویکاننداور23جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار دیا جائے۔